13 فروری 2016 - 15:39
عراقی فوج کے ہاتھوں دسیوں دھشتگرد ہلاک

عراق کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملوں میں دسیوں تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شمال میں واقع الرمادی شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے میں کم از کم سولہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ اس حملے میں البو ذیاب علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے تین اہم ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔ اسی طرح عراقی فوج نے سامراء میں داعش دہشت گرد کے سات افراد کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا۔ صوبہ صلاح الدین میں بھی عوامی فورسز نے عراقی فضائیہ کی مدد سے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے ایک مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے اسی طرح شمالی بغداد میں واقع طارمیہ کے علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جاں بحق اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲